آصف علی زرداری 54

صدرِ آصف علی زرداری کا سی پی این ای کے سابق سیکریٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سی پی این ای کے سابق سیکریٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

صد رمملکت نے کہاکہ عامر محمود صحافت اور اشاعتی دنیا کے معتبر اور روشن نام تھے، مرحوم نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے صحافت اور ادب میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صد رمملکت نے کہاکہ ان کی گراں قدر صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں