صدرمملکت

صدرمملکت کی عوام سے کورونا وبا سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے کورونا وبا سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ کافی حدتک جیت چکے ہیں،تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی،کوروناوباءدوبارہ پھیلنے کے تناظرمیں مزید چند مہینوں کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے۔

اتوار کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ جن ممالک میں کورونا وائرس میں کمی آئی ان میں یہ دوبارہ پھیل رہا ہے،کورونا کے خلاف جنگ کافی حدتک جیت چکے،تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی،کوروناوباءدوبارہ پھیلنے کے تناظرمیں مزید چند مہینوں کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے، صدر مملکت نے کہا کہ علماءکرام اورمیڈیانے کوروناسے متعلق آگاہی پیداکرنے میں اہم کردارادا کیا۔