ایردوآن کی وارننگ 125

صدر کی توہین کے مرتکب سزا سے نہیں بچ سکیں گے،ایردوآن کی وارننگ

انقرہ ( ر پورٹنگ آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس ترک ٹی وی صحافی کو سزادینے کا عزم کیا ہے جس پر ان کی توہین کا الزام ہے اور جو مقدمے کی سماعت کے تحت زیر حراست ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں صدر ایردوآن نے خبردار کیا کہ یہ جرم سزا کے بغیر نہیں جائے گا۔ایردوآن نے کہاکہ کہ صحافی سدیف کاپاس نے اشتعال انگیزی سے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے عہدے اور صدارت کے احترام کا تحفظ کرنا فرض ہے اور اس کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایردوآن نے اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کی جانب سے صدر کی توہین کے جرم کو ختم کرنے کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنقید ہو سکتی ہے، لیکن اسے مناسب زبان میں استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ صدر کی توہین کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں