شیری رحمان

صدر کی تقریر ریاست کی پالیسی پر مبنی تقریر نہیں تھی، حکومتی تقریر تھی ،شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر کی تقریر ریاست کی پالیسی پر مبنی تقریر نہیں تھی، حکومتی تقریر تھی ،تباہی سرکار اس وقت آئین، اداروں، جمہوریت، میڈیا اور عوام کے ساتھ تصادم میں ہے، مارشل لا میں بھی کبھی پریس گیلری خالی نہیں کی گئی، ہمیں ضمانت چاہیے ایسا پھر کبھی نہیں ہوگا، اگر ہوا تو حکومت خود ذمہ دار ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ صدر کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے وہ حکومتی تقریر تھی، صدر کی تقریر ریاست کی پالیسی پر مبنی تقریر نہیں تھی۔

انہوںنے کہاکہ صدر کی تقریر میں پالیسی دی جاتی ہے سیاسی دفاع نہیں کیا جاتا، تباہی سرکار اس وقت آئین، اداروں، جمہوریت، میڈیا اور عوام کے ساتھ تصادم میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافی پی ایم ڈی اے کالے قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، ان کا کوئی پرسانے حال نہیں تھا، حکومت کی طرف سے کوئی ان سے پوچھے نہیں گیا۔

انہوںنے کہاکہ دوسری طرف 16 ہزار سے زائد ملازمین احتجاج کر رہے تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان سے یکجہتی کا اظہار کرنے گئے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ان کی کوئی امداد نہیں کی، تاریخ میں پہلی بار پارلیمان کی میڈیا گیلری کو بند کیا گیا، مارشل لا میں بھی کبھی پریس گیلری خالی نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ضمانت چاہیے ایسا پھر کبھی نہیں ہوگا، اگر ہوا تو حکومت خود ذمہ دار ہوگی۔