اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی۔
صدر پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پرسیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو ایوارڈ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا۔









