ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ملٹری ہیلتھ کیئر کے اخراجات میں کمی کی تجویز مسترد کر دی

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع پنٹاگون کی ملٹری ہیلتھ کیئر کے اخراجات میں 2.2

ارب ڈالر تک کمی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ

روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے ملٹری ہیلتھ کیئر کے اخراجات میں 2.2 بلین ڈالر کمی سے متعلق پینٹاگون حکام کی

پیش کردہ سفارشات کو مکمل طور پر اور سختی سے مسترد کر دیا ہے اور میں جب تک اس ملک کا صدر ہوں اس وقت تک ہم اپنے

عظیم فوجی عہدیداروں اور ہیروز کو ہرگز دکھ نہیں پہنچائیں گے اور نہ ہی انہیں بھولیں گے بلکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے

گا۔ امریکی میڈیا کمپنی پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں ناقابلیت کے خاتمے کے لیے وزیر دفاع مارک

ایسپر کی ملٹری ہیلتھ کیئر کے اخراجات میں آئندہ 5 سال کے لیے2.2 بلین ڈالر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے جس سے 9.5 ملین

فوجی، ریٹائر فوجی اور ان کے خاندانوں کی صحت کی دیکھ بھال کا نظام متاثر ہوگا جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دیا ہے۔