اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8فروری کو طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری بروز بدھ سہ پہر 3 بجے طلب کر لیاپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
