کوئٹہ دھماکے

صدر مملکت کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن و سکون برباد کرنا چاہتے ہیں، رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائی کرنے والے ملک دشمن اور اسلام دشمن ہیں۔ صدر مملکت نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔