آصف علی زرداری

صدر مملکت کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں کو تیز کریں ،متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔

اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں کو تیز کریں ،متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ زخمی افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔