صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کی ایف بی آر کو غیر رجسٹر ڈ چینی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کو غیر رجسٹر ڈ چینی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کر دی۔

صدر مملکت نے ایف بی آر کی وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت کے خلاف 25درخواستیں مسترد کردیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چینی کے بڑے خریداروں اور غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے چینی کے غیر رجسٹرڈ خریدار ٹیکس ادائیگی کی قومی ذمہ داری ادا نہیں کررہے محتسب نے مختلف غیر رجسٹرڈ خریداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا رپورٹ کےمطابق شوگر ملوں کے پاس چینی کی سپلائی اور خریداروں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے اس ریکارڈ کے باوجود ایف بی آر ٹیکس نیٹ بڑھانے پر توجہ نہیں دی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف بی آر شوگر ملوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام رہا ،محتسب نے ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرے ۔

ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز غیر رجسٹر ڈ خریداروں کی معلومات اکٹھی کرنے میں چوکس نہیں ہے ایف بی آر ملوں کے ماہانہ سیلز ٹیکس گوشواروں پر مطمئن ہے اور تمام ڈیٹا کی جانچ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس شوگر ملوں کے بینک اکاو¿نٹس میں لین دین کی تفصیلات موجود ہے ۔

ایف بی آر نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں سنگین غفلت اور نااہلی بد انتظامی کے مترادف ہے ۔ ایف بی آر 90دنوں میں ٹیکس محتسب کو عملدرآمد کی جامع رپورٹ پیش کرے۔