اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نائیجریا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سہیل احمد خان نے ملاقات کی ، صدر مملکت عارف علوی نے نائیجریا کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا ۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کیساتھ تجارتی ، اقتصادی اور ثقافتی تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنے چاہیئے ، اقتصادی سفارتکاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نامزد ہائی کمشنر ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے کام کریں ۔