اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے نزار آمیدی کو عراق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری پیغام میں صدرِ مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر نزار آمیدی کی قیادت میں عراق استحکام، ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدرِ مملکت نے عراق کے عوام کی مسلسل خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









