آصف علی زرداری 48

صدر آصف علی زرداری کا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔

جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔

صدر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ الّلہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں