فرخ حبیب

صحت کارڈ فلاحی ریاست کے قیام کی طرف تاریخی قدم ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی طرف تاریخی قدم ہے۔

فرخ حبیب نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پہلے محدود وسائل والے پاکستانی جو پرائیویٹ ہسپتالوں میں بہترین علاج کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کئے گے صحت کارڈ سے ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکتے ہیں ۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے پروگرام میرا پاکستان میرا گھر ہر پاکستانی کا خواب ہے جو بہت تیزی سے شرمندہ تعبیر ہونا شروع ہوگیا ہے، کم لاگت 3 مرلہ ، 5 مرلہ ، 10 مرلہ گھروں کے لئے بینکوں نے 120 ارب کے قرضہ منظور کردئیے ہیں جبکہ 38 ارب روپے کے قرض بینکوں نے تقسیم کردئیے ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شبانہ روز محنت کی بدولت ہاﺅسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے لئے بینکس کے قرضے 355 ارب روپے تک پہنچ گئے۔