عظمی بخاری 213

صحت کارڈ عمران حکومت کا مدر آف آل اسکینڈل ہوگا، عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ عمران حکومت کا مدر آف آل اسکینڈل ہوگا،اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ چینی، گندم، پیٹرول اور ادویات اسکینڈل اس مہا اسکینڈل کے سامنے چھوٹے ہیں،

بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن قوم کو بیوقوف بنانے پر لگی ہے، اشتہاری مہم پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے اسپتالوں میں نئی مشینری پر خرچ کیے جاتے، فراڈ اور دو نمبری تبدیلی سرکار کا وتیرہ بن چکی ہے، تحریک انصاف میں جو جتنے زیادہ جھوٹ بول رہا ہے اسے اتنی ہی شاباش ملتی ہے۔عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے، تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے جو جتنا جلدی اترے گا اس کا سیاسی مستقبل محفوظ ہوگا،انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کا سیاسی مستقبل بھی تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کا مستقبل پہلی باری میں ہی ختم ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں