احسن اقبال

صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے ‘احسن اقبال

نارووال (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب نارووال پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی ایز (ن) لیگ خواجہ وسیم بٹ ،رامیش سنگھ اڑوڑہ اور بلال اکبر سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے نو منتخب عہیددران سے حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں پرنٹ میڈیا کے عارف محمود اپل (چیئرمین)، سعیدالحق ملک(صدر)،

انعام اللہ بٹ(فنانس سیکریٹری)،اعظم خاور(سینئر نائب صدر )،محمد ہمایوں حفیظ(سینئر نائب صدر)،شاہد ضیا(جنرل سیکریٹری)،حسن نواز مہیس(نائب صدر)،راحت حسین ہاشمی(نائب صدر)،ذاہد محمود(ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)،محمد عارف راشد(جوائنٹ سیکریٹری)،شبیر باجوہ (پریس سیکرٹری)،محمد علی رندھاوا(آفس سیکرٹری) جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے فرخ انعام بٹ(صدر)،خرم شہزاد(سینئر نائب صدر)،

پیرذادہ تنویر احمد(سینئر نائب صدر)فاروق عبداللہ(جنرل سیکریٹری)ملک مجاہد خان(نائب صدر)،عابد محمود بٹ(نائب صدر)،حمزہ ملک(فنانس سیکریٹری)،طیب بٹ(ڈپٹی سیکرٹری)،سلیم نور(پریس سیکرٹری)،ماجد بٹ (ممبر)محمد اسلم کیمرہ مین نے حلف اٹھایا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد انہیں مبارکباد پیش کی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے صحافت کے ساتھ انکا ذاتی رشتہ ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں جہاں ریاست کی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے تاریخی منصوبہ جات کا آغاز کیا وہیں صحافیوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہم محکمہ اطلاعات میں جدت لائے۔اس موقع پر تقریب کے منتظمین نے احسن اقبال کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔