صادق سنجرانی 164

صادق سنجرانی نے مصطفی نواز کے الزام کی تردید کردی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے الزام کی تردید کردی ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے چلا گیا تھا۔اس سے قبل پی پی سینیٹر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ صادق سنجرانی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سے باہر گئے تھے۔انہوں نے ایوان بالا کے انتخابات کی پولنگ سے قبل کیمرے لگانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ہال میں دیکھا تو ٹی وی اسکرین کے نیچے 2 کیمرے تھے جن کا رخ پولنگ بوتھ پر تھا، پولنگ بوتھ میں پن ہول کیمرا، مائیکرو فون اور ایک بیڑی نما چیز موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں