صابن 55

صابن کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ،20کلو کا ٹن کی قیمت میں860روپے اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ نامور برانڈ کے سپیشل کوالٹی کے سوپ کے 20کلو کاٹن کے نرخ 860روپے اضافے سے11ہزار روپے تک پہنچ گئی ۔

اسی طرح درجہ اول کے 20کلو کے کاٹن کی قیمت میںبھی 860روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت10400روپے تک پہنچ گئی ہے ۔دیگر برانڈز نے بھی صابن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں