سٹیٹ بینک

شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.24 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.24 فیصد اضافہ

ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون2019ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں

کے ڈیپازٹس کاحجم1,44,58,307 ملین روپے ریکارڈکیا گیا تھا، جون 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں

کا حجم 1,62,29,036ملین روپے ریکارڈکیا گیا یوں ایک سال کی مدت میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کے حجم میں

12.24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں

کے حجم میں 10.91 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ دسمبر2019ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کا حجم 1,46

,31,875 ملین روپے ریکارڈکیا گیا، جون 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 1

,62,29,036ملین روپے رہا تھا۔