سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آنجہانی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کے اہل خانہ نے ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کی ادائیگی کی پیشکش قبول کرلی اس حوالے سے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے سربراہ ڈینیئل اینڈریوس نے اپنے بیان میں بتایاکہ شین وارن کی آخری رسومات کی تیاری آئندہ کچھ روز میں مکمل کرلی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے شین وارن کے اہلِ خانہ سے بات کی اور انہوں نے شین وارن کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کی میری پیشکش بھی قبول کی۔سربراہ ریاست وکٹوریا نے کہا کہ شین وارن کی آخری رسومات اس ریاست کے باسیوں کے لیے ان کی کرکٹ اور ملک کے لیے خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔









