شراب کی فروخت 311

شیخوپورہ میں ایکسائز کی مبینہ ملی بھگت سے شراب کی فروخت عروج پر، پولیس نے چھاپے شروع کر دیئے۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

شیخوپورہ، شرقپور اور گردو نواح میں شراب کا غیر قانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کی مبینہ ملی بھگت سے دیسی اور بدیسی، اصلی اور نقلی شراب کی بین الاضلاعی غیرقانونی فروخت ان دنوں عروج پر ہے۔

 شراب کی فروخت
طلحہ نامی شخص مبینہ طورپر اس دھندے میں مصروف ہے جس کا شیخوپورہ میں واقع نہ صرف گودام سربمہر ہے بلکہ ریکٹیفائیڈ سپرٹ کا لائسنس بھی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کینسل کررکھا ہے۔لیکن اس کے باوجود مذکورہ شخص بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سطح پر شراب کی غیرقانونی فروخت میں ملوث بتایا جاتا ہے اور اس پر لاہور کے تھانہ چوہنگ میں بھی حال ہی میں 30 ہزار لیٹر شراب سمیت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جبکہ چند دن قبل ملتان تھانہ قطب پور کی پولیس نے بھی مبینہ طور پر ملزم کی ملکیتی ہزاروں لیٹر دیسی اور بدیسی شراب برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا
 شراب کی فروخت
زرائع کے مطابق تھانہ شرقپورکی پولیس نے بھی گزشتہ روز شیخوپورہ،شرقپور روڈ پر چھاپہ مارتے ہوئے ہوئے طلحہ نامی شخص کے عزیز نامی ملازم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کرلی ہے اور ملزم کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

 شراب کی فروخت
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیخوپورہ میں موجود گودام سیل ہونے کے باوجود طلحہ نامی شخص ایکسائز ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کی مبینہ ملی بھگت سے اسی گودام سے شراب بیچنے کا دھندہ کرنے میں مصروف عمل ہے..

ادھر تھانہ شرقپورکے ایس ایچ او لطیف گجر کا کہنا ہے کہ 4 سو لیٹر سے زائد زہریلی شراب پکڑی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں