44

شیخ رشید نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانگی سے روکے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانگی سے روکے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔

شیخ رشید احمد نے اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم ہونے کے باوجود امیگریشن حکام نے عمرہ کے لئے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔حکام کے یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ، استدعا ہے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کی اجازت دی تھی تاہم جمعرات کے روز انہیں ائیر پورٹ پر سعودی عرب سفر سے روک دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں