رانا ثناء اللہ 149

شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شیخ رشید مریم نواز شریف کے بارے میں زبان سنبھال کر بات کرے ،شیخ رشید افواجِ پاکستان کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں ،شیخ رشید عمران خان کی حکومت گرانے میں سرفہرست کردار ادا کر رہا ہے،خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شیخ رشید فوج کا نام لیکر اداروں کو مسلسل متنازعہ اور بدنام کر رہا ہے،شیخ رشید جیسے خود ساختہ ترجمان اپنے احمقانہ بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں ،شیخ رشید فوج کے اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں،آئی ایس پی آر شیخ رشید کے حالیہ بیانات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید جس حکومت میں ہوتا اْس کے خاتمہ کا بندوبست بھی خود ہی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں