عطا تارڑ

شہزاد اکبربہت جلد ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبربہت جلد ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں ، ایسٹ ریکوری یونٹ کو ادویات اور چینی بحران کیوں نظرنہیں آیا؟، شہزاد اکبرکوایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا،بھاگنے نہیں دینگے ، ایسٹ ریکوری یونٹ کی توپوں کا رخ صرف اپوزیشن کی جانب تھا ، استعفے سے بات نہیں بنے گی، ہرچیزکا حساب دینا ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے لاہورفارم ہاس کن ذرائع سے بنایا؟ لاہورفارم ہاس ڈکلیئرکیوں نہیں کیا؟ شہزاد اکبرنے اسپین کی پراپرٹی اہلیہ کے نام پرکیوں منتقل کرائی؟ ، شہزاد اکبرنے ایسٹ ریکوری یونٹ میں بیٹھ کرایسٹ بنائے ، ایسٹ ریکوری یونٹ میں قوم کااربوں روپےخرچ کیا ، ایسٹ ریکوری یونٹ پراربوں روپے کے خرچ کا ذمہ دارکون ہے؟ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبرکے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے ، شہزاد اکبرنے احتساب کے نام پربدترین انتقامی کارروائیاں کیں ، شہزاد اکبرملک سے بھاگنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبرکا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالیں ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دینگے ، معیشت کی تباہی کے ذمہ دارعمران خان ہیں ، جھوٹے احتساب میں بھی انہوں نے ناکامی تسلیم کرلی، شہزاد اکبرسے خراب کارکردگی کی بنیاد پراستعفی لیا گیا ، گزشتہ2ہفتوں سے کہہ رہا تھا شہزاد اکبرفارغ ہوں گے ، شہزاد اکبربہت جلد ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کرزمینی حقائق کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ، مہنگائی اور بےروزگاری کے باعث عوام کاغصہ بڑھ رہا ہے ، کراچی ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی پہلے سے چھٹے نمبر پرآئی، لاہورالیکشن میں پی ٹی آئی امیدوارنے کاغذات مسترد کرائے ، حکومت سرکاری مشینری ہٹا کرعوام کا سامنا کرے ، حکومت اپنی مرضی سے کسی شہرمیں جلسہ کرکے دکھائے۔