عمران عباس 144

شہری زندگی کی ہلچل سے دور قدرت کے قریب رہنے سے اصل ذہنی سکون ملتا ہے، اداکارعمران عباس

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) مقبول ترین پاکستانی اداکار عمران عباس نیشہری زندگی کی ہلچل سے دور ذہنی سکون کو تلاش کرلیا۔ اداکار عمران عباس ان دنوں گلگت کی خوبصورت وادیوں کی سیر پر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اصل ذہنی سکون قدرت کے قریب رہنے سے ملتا ہے۔اداکارنے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں ،

ان تصویروں میں اداکار گلگت کی خوبصورت وادیوں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔عمران عباس نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہری زندگی کی ہلچل سے دور قدرت کے قریب رہنے سے اصل ذہنی سکون ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں