افتخار عفی

شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ”پری زاد ” کاحصہ بننے پر بہت خوشی ہوئی ‘ افتخار عفی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)ناموراداکارو رائٹر افتخار عفی نے کہا ہے کہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ”پری زاد ” کاحصہ بننے پر بہت خوشی ہوئی ،رائٹرہاشم ندیم ایک بہت بڑانام ہے اور انہوں نے اس سے پہلے بھی بہت سے کامیاب ڈرامے تحریر کئے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں افتخار عفی نے کہا کہ ” پری زاد” کی کامیابی میں تمام کاسٹ کی محنت شامل ہے ، مجھے جو سب سے اچھی بات لگی وہ یہ ہے کہ ڈرامے کے سیٹ پرگھرجیسا ماحول تھا،

کسی پر کوئی دبائو نہیں تھاکہ اس سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہو ئی ہے لیکن اس کے باوجود سب نے اپنے کرداراور ذمہ داری کو بڑے احسن طریقے سے نبھایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ”پری زاد” کی کہانی میں ایک تجسس ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں اصلاح کا پہلو بھی ہے ۔