شہرت کی بلندیوں 175

شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے’صائمہ خان

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) اسٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے ،مجھے شوبز کے میدان میں جس طرح عزت اور مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش بھی نہیں ،ہمارے ہاں آج بھی فن کے قدر دان موجود ہیں اور ایسے لوگ ہمارااثاثہ ہیں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچوں گی جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری نئی آنے والی اداکارائوں کو صرف ایک ہی نصیحت ہے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں تو ایک دن کامیابی خود ان کے دروازے پر دستک دے گی ، محنت کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن اس کے ذریعے حاصل ہونے والی مقبولیت اورشہرت کی منزل کی بنیاد پائیدار ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں