مریم اورنگزیب 266

شہبازشریف تاحال جیل میں، حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، شہباز شریف ابھی تک جیل میں ہیں انہیں رہا نہیں کیا جا رہا، والدہ کی وفات سے بڑا صدمہ نہیں ہوتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی، ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق تباہی کا سفر جاری ہے، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔ جی ڈی پی گروتھ 5.8فیصد سے 1.9فیصد پر آگئی، یہی حکومت رہی تو معیشت کا مزید برا حال ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں