مریم اورنگزیب 278

شہبازشریف اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد کا باضابطہ اعلان کریں گے ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اے پی سی میں پارٹی وفد کی شرکت کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی وفد میں شامل ارکان کے ناموں کے بارے میں شہبازشریف خود بیان جاری کریں گے ،میڈیا سے درخواست ہے کہ شہبازشریف کے بیان تک انتظار کرے، قیاس آرائیوں سے بچا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں