شہباز گل 115

شہباز گل کیخلاف بھی بلوچستان میں مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل پر اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کیخلاف گزشتہ روز قلعہ عبداللہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شہباز گل پر اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں