شہباز گل 219

شہباز گل کی عبد القیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد ہونے پر مبارکباد

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے عبد القیوم نیازی صاحب کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد ہونے پرمبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مشکل ترین اورایل او سی پر واقع حلقے سے منتخب نیازی صاحب بہادر کشمیری عوام کا بہترنمائندہ ثابت ہوں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے آپ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت کشمیری عوام کی فلاح کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں