جہانگیر ترین

شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی خفیہ مقام پر ملاقات کا انکشاف ہوا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق نون لیگ کے ذرائع نے دعوی کیا کہ قائدحزب اختلاف شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی، جس میں شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا، خفیہ ملاقات میں شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی مستقبل میں ساتھ چلنے کی پیشکش کی،اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین کی اپوزیشن رہنماﺅں سے یہ دوسری بڑی ملاقات ہے، اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔