لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائر نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔









