دلیپ کمار کی وفات

شہباز شریف کا بھی دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا دلیپ کمار کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے۔

دلیپ کمار نے فلموں میں ناقابل فراموش کردار نبھائے۔ دلیپ کمار کی بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی کسی اور کو نہ مل سکی۔ شہبازشریف نے کہا بطوررکن پارلیمان دلیپ کمار نے پاک بھارت تعلقات کے لیے کوششیں کیں۔ پاک بھارت اچھے تعلقات کےلیے کوششیں ان کی امن پسندی کا مظہر تھیں۔