ثنا 163

شوبز کے لوگوں کی زندگی اتنی آسان نہیںہوتی جتنی پرد ہ سکرین پر نظر آتی ہے’ ثنا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ ثنانے کہاہے کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کی زندگی اتنی آسان نہیںہوتی جتنی پرد ہ سکرین پر نظر آتی ہے، بعض اوقات آپ بہت دکھی ہوتے ہیں لیکن آپ نے افسردگی یا دکھ کے تاثرات کو اپنے چہرے کے قریب بھی بھٹکنے نہیں دینا ہوتا ۔ ایک انٹر ویو میں ثنانے کہا کہ شوبز کی رنگینیوںاور چکا چوند کو دیکھ کر لوگ یہی سوچتے ہیں کہ اداکار کتنے خوش رہتے ہیں بلکہ ایسا نہیں ہے ہم بھی عام لوگوں کی طرح حساس ہیں بلکہ ان سے بڑھ کرہوتے ہیں ،ہمیں بھی دکھوں اور تکالیف کا سامناکرنا پڑتا ہے لیکن اپنے کام کی وجہ سے بہت سے چیزوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے ۔

ثنانے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ سب کو ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے اور احترام کرنا چاہیے ،کسی کی نجی زندگی کے بارے میں دلچسپی رکھنی چاہیے اورنہ اس کے حوالے سے بے پرکی اڑائی جائے ۔ثنانے کہا کہ میںنے جو خواب دیکھے تھے وہ سب پورے ہوئے ہیں اور میری ایسی کوئی خواہش نہیں جس کی تکمیل کیلئے مجھے بہت تگ و دو کرنے کی ضرورت ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں