پریانکا چوپڑا 11

شناخت برقرار رکھنے کیلئے ہالی ووڈ کا رخ کرنا پڑا،پریانکاچوپڑا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں بہت کم کام مل رہا تھا ، انہیں اپنی شناخت برقرار رکھنے کیلئے ہالی ووڈ کا رخ کرنا پڑا۔بھارتی انفلوئینسر کی ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہاکہ فلمی صنعت میں کام کرنا آسان نہیں، یہ سیاست اور تعلقات پر مبنی نظام ہے جہاں کامیابی عارضی ہوتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق بالی ووڈ سے ہالی ووڈ جانے سے قبل انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ ان کے پاس کام کے محدود مواقع ہیں اور وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر خود کو بچانے کیلئے نیا راستہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ پاپ اسٹار کے طور پر 2سالہ دور ان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا، وہ اسٹوڈیو میں پٹ بل اور دی چین اسموکرز جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کرکے بے حد متاثر ہوئیں۔انہوںنے کہاکہ ہندی فلموں میں وہ خود کو محدود اور بے سمت محسوس کر رہی تھیں جبکہ موسیقی نے انہیں نیا موقع فراہم کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں