شمالی کوریا 126

شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا اعلان

پیانگ یانگ(رپورٹنگ آن لائن)شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی مشقیں کرنے کا باضابطہ اعلان اعلان کر دیا ہے۔فوجی مشقیں 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں، جاپانی حدود میں داغا گیا میزائل ایٹمی جنگی مشقوں کا حصہ تھا، حکام کے مطابق ایٹمی جنگی مشقوں کی نگرانی صدر کم جو نگ ان نے خود کی، جس کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔

شمالی کوریا نے اتوار کی صبح دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، سیول اور ٹوکیو کے حکام کے مطابق 25 ستمبر کے بعد سے اس طرح کا یہ ساتواں تجربہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیڈر کم جونگ ان نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نیوکلیئر ٹیکٹیکل یونٹس کی مشقوں کی رہنمائی کیں، جن میں فرضی نیوکلیئر وار ہیڈز کے ساتھ بیلسٹک میزائل شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں