میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا 2017کے بعد اپنے سب سے طاقتور میزائل کا تجربہ

ٹوکیو/واشنگٹن / سیول /پیانگ یانگ (ر پورٹنگ آن لائن)شمالی کوریا نے 2017 کے بعد اپنے سب سے طاقت ور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ شمالی کوریا کا حالیہ ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ ہے۔جنوبی کوریا کے صدر نے اس ضمن میں خبر دار کیاہے کہ شمالی کوریا کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے اور مذاکرات پر واپس آئے۔جاپانی حکومت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہاہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل درمیانے یا طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے،دوسری جانب امریکا نے بھی شمالی کوریا کے اس نئے میزائل تجربے کی بھی مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس میزائل تجربے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ شمالی کوریا کا حالیہ ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا،جبکہ جنوبی کوریا کے صدر نے اس ضمن میں خبر دار کیاکہ شمالی کوریا کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے اور مذاکرات پر واپس آئے۔ادھر جاپانی حکومت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہناتھا کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل درمیانے یا طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔دوسری جانب امریکا نے بھی شمالی کوریا کے اس نئے میزائل تجربے کی بھی مذمت کی ہے۔