صاحبہ افضل 22

شفقت چیمہ نے سیٹ پر سانپ کھا لیا تھا’صاحبہ کا انکشاف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار شفقت چیمہ نے فلم کے سیٹ پر سانپ کھا لیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شفقت چیمہ کو اداکاری کا جنون تھا، شوٹنگ کے دوران انہوں نے سانپ کو بائٹ کرلیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جانا پڑا تھا۔ان کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ ہیرو مار دیتا تھا تو وہ اٹھ کر بیٹھ جاتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی کی دور کی اداکارائوں میں سجل علی، ہانیہ عامر اور عائزہ خان بہت پسند ہیں۔پرانی اداکاراں میں میری والدہ نشو بیگم، بابرہ شریف اورانجمن پسند ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ 90 کی دہائی کے اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہوں تو اب ان کے ساتھ دوبارہ اداکاری نہیں کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں