شفقت امانت علی 10

شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نامور کلاسیکی گلوکار اور معروف میوزک بینڈ فیوزن کے سابق مرکزی گلوکار شفقت امانت علی نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔28 نومبر کو ہونے والی اسٹیج پرفارمنس سے متعلق حالیہ پریس کانفرنس کے دوران گلوکار نے انکشاف کیا کہ مجھے میں نایاب قسم کے بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جسے ملٹی پل مائیلوما کہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب میں علاج کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری بون میرو بائیوپسی (ہڈی کے گودے کے نمونے کی جانچ)کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، تاہم مجھے اب بھی مخصوص کیموتھراپی کے کورس اور اسٹیم سیل تھراپی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔شفقت امانت علی نے کہا کہ جب تک میرا یہ علاج مکمل نہیں ہو جاتا، میں احتیاطی طور پر ادویات استعمال کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کیموتھراپی کی انتہائی ہلکی نوعیت ہے، جس کا عمل اب بھی ہر ہفتے جاری ہے۔گلوکار کے مطابق جب تک میرا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا، مجھے یہ ادویات استعمال کرنا ہوں گی، تاہم شکر ہے کہ میں صحت یاب ہو چکا ہوں۔واضح رہے کہ شفقت امانت علی اپنی مسحور کن آواز کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ان کے مقبول گیتوں میں آنکھوں کے ساگر، خماج، اکھیاں اور جفا شامل ہیں۔شفقت امانت علی نے بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلموں کے لیے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ان کے مشہور بھارتی گیتوں میں متوا، تیرے نینا، بن تیرے اور یہ حوصلہ سمیت کئی دیگر گانے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں