لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی کرکٹرز شعیب ملک اور محمد عامر کا کریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے معاہدہ ہوگیا۔ محمد عامر بارباڈوس ٹرائیڈینٹس ، شعیب ملک کی گیانا ایمیزون واریئرز میں واپسی ہوئی ہے۔ کریبین پریمیر لیگ کے میچز اگست میں شروع ہوں گے۔سی پی ایل میں دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 28 مئی کو ہوں گے۔
