گولڈن ویزا 208

شعیب اور ثانیہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی(رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب کو گولڈن ویزا ملنے کے بعد 10سال تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی اور شکریہ بھی ادا کیا گیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اداکار سنجے دت اور شاہ رخ خان کے بعد بھارت کی تیسری شخصیت ہیں جنہیں گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

ثانیہ نے اس اعزاز کے دیے جانے پر شیخ محمد بن راشد، وفاقی اتھارٹی اور دبئی اسپورٹس کی جنرل اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی میرے اور اہل خانہ سے بے حد قریب ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے جہاں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔ثانیہ ان دنوں ٹوکیو میں ہونے والے چوتھے اولمپک کی تیاری کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں