شعیب اور ثانیہ 138

شعیب اور ثانیہ جلد بڑے پراجیکٹ میں کام کرتے نظر آئیں گے

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن )کھیلوں کی دنیا کی مشہور اور خوبصورت جوڑی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ جلد ایک پراجیکٹ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس پر اپنے ایک پراجیکٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کی تفصیلات جاننے کیلئے بے چین ہوگئے ۔شعیب ملک نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’ انہیں اپنے اس پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فخر ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس کا مکمل ورژن دیکھنے کے لییانتظار کریں جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، اس کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔

ثانیہ نے لکھا کہ اس کا مکمل ورڑن بھی جلد آرہا ہے!،ثانیہ اور شعیب کی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کا مکمل ورڑ ن دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں۔کچھ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ویڈیو کے بارے میں سوال کیا کہ کیا ثانیہ اور شعیب کی زندگی پر فلم ریلیز ہونے جارہی ہے؟کچھ مداحوں نے تو پراعتماد انداز میں پوچھا کہ’اس فلم کا نام بتادیں تاہم، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے اس ویڈیو کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں