شعیب اختر 246

شعیب اختر نے اپنے دونوں بیٹوں کو مذاق میں ظالم کہہ دیا

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے دونوں بیٹوں کو مذاق میں ظالم کہہ دیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے بیٹوں میکائل اور مجدد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آرئے ۔

مجدد اور میکائیل اپنے والد کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس کے بعد شعیب اختر نے انہیں پیار سے ظالم کہہ دیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میکائل اور مجدد کا ابا پر حملہ، اوئے بس کرو ظالموں۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے 25 جون 2014 کو رباب خان سے نکاح کیا تھا۔ سال 2016 میں ان کے پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش ہوئی، اس کے بعد حال ہی میں شعیب اختر دوسری بار والد بنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں