درآمدات 19

شعبہ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ہوا

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)شعبہ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں شعبہ خدمات کی مجموعی برآمدات کا حجم 5.662 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں اس شعبے کی برآمدات کا حجم 4.765 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جنوری میں شعبہ خدمات کی برآمدات سے 887 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں خدمات کی برآمدات کا حجم 674 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 6 فیصد کمی ہوئی، دسمبر میں خدمات کی برآمدات کا حجم 946 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو جنوری میں کم ہو کر 887 ملین ڈالر ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں