عدالت 62

شعائر اسلام کی بے حرمتی کا مقدمہ ،یوٹیوبر رجب بٹ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت کے روبرو شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عبوری ضمانت پر رہا ملزم رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

ملزم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔ وکیل صفائی نے عدالت میں 196 کی درخواست جمع کروادی۔

عدالت نے درخواست پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ہوئی ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں