شاہین 51

شروع میں جلد وکٹیں گرنا ناکامی کی وجہ بنی،شاہین آفریدی کی دلیل

ڈھاکا(رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ون ڈے سیریز کے آخری فیصلہ کن میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ شروع میں جلد وکٹیں گرنا ناکامی کی وجہ بنی۔میڈیا سے گفتگو میں بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ شروع میں جلد وکٹیں گرنا ناکامی کی وجہ بنا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے اپنی ٹیم پرفخر ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین فائٹ کی، سلمان علی آغا نے اپنی بہترین اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلادیش نے اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی تھے پھر بھی اچھی فائٹ کی۔واضح رہے کہ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے 291 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1ـ2 سے اپنے نام کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں