کراچی(رپورٹنگ آن لائن )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک حادثے پر پوری سندھ حکومت رنجیدہ ہے اور وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ جاں بحق افراد کے پسماندگان کے دکھ میں شریک ہے، حکومت سندھ کی جانب سے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہری گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں اور کسی بھی مشتبہ لیکیج کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔









