شبنم مجید 146

شبنم مجید نے گلوکاری کیساتھ گانوں کی شاعری اور کمپوزیشن مرتب کرنا بھی شروع کر دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکار شبنم مجید نے گلوکاری کے ساتھ اپنے گانوں کی شاعری اور کمپوزیشن مرتب کرنا بھی شروع کر دی ۔ بتایا گا ہے کہ گلوکارہ نے چار گانوں کی شاعری لکھ لی ہے جبکہ ایک گانے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔ شبنم مجید شاعری کے ساتھ اپنے گانوں کی کمپوزیشن بھی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار تجربہ ہے اور میں ابھی سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ میں گلوکاری میں بھی اتنے سال گزارنے کے باوجود ابھی بھی فن کی طالبہ سمجھتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں