شبلی فراز 196

شبلی فراز نے مریم نواز کے جمہوریت اور اصولوں کے تازہ بھاشن کے جواب میں فیض صاحب کا شعر نذر کر دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرشبلی فراز نے مریم نواز کے جمہوریت اور اصولوں کے تازہ بھاشن کے جواب میں فیض صاحب کا شعر نذر کر دیا ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مریم نواز کے جمہوریت اور اصولوں کے تازہ بھاشن کے جواب میں فیض صاحب کا یہ شعر نذر کرتا ہوں۔اپنے بیان میں انہوںنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”ستم سکھلائے گا رسمِ وفا ایسے نہیں ہوتا،صنم دکھلائیں گے راہِ خدا ایسے نہیں ہوتا”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں